ہر پل سے ہی جب برسرِپیکار نہ گزرا

Posted: 2011/06/26 by admin in اردو شاعری, غزل

ہر پل سے ہی جب برسرِپیکار نہ گزرا
سمجھو کہ مرا وقت مرے یار نہ گزرا

اے شاخ پہ مرجھائے ہوئے پھولو بتاؤ
کیا کوئی تمہارا بھی طلبگار نہ گزرا؟

آنکھوں کے سُبُو سے میَں پیئے جاؤں مئے غم
مجھ ایسا کبھی بھی کوئی مےخوار نہ گزرا

وہ پل وہ کسی کھائی میں گرتا ہوا اک پل
سو بار گزارا مگر اک بار نہ گزرا

گھائل ہے اُسے ڈھونڈے ہر اک راہ پہ سیمرغ
ان وادیوں سے پھر کبھی عطّار نہ گزرا

یاور ماجد

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s