ہوئی ہے زرد سی دیکھو زمیں، مری ہی طرح

Posted: 2009/12/13 by admin in اردو شاعری, غزل

ہوئی ہے زرد سی دیکھو زمیں، مری ہی طرح
ذرا سی خشک ہے، بنجر نہیں، مری ہی طرح

نسیمِ صبح کے جھونکوں میں جھومتا برگد
یہ کہہ رہا ہے کہو آفریں مری ہی طرح

اسے بھی اپنے درُوں کا کبھی تو گیان ملے
یہ شعلہ ہو اگر آئینہ بیں مری ہی طرح

بھنور میں ڈوب نہ جاؤ کہیں گمانوں کے
گئے جو تم سوئے بحرِ یقیں مری ہی طرح

اسے بھی شام نے آنچل میں اپنےڈھانپ لیا
یہ دن بھی دیکھو ہوا احمریں، مری ہی طرح

اُفق بھی رات کی آمد کے خوف سے یاور
پٹخ رہا ہے زمیں پر جبیں، مری ہی طرح

یاور ماجد

Transliteration

Yawar Maajed

huyi hai zard si dekho zameeN miri hi tarha
zara si KHushk hai, banjar naheeN miri hi tarha

naseem-e-subha ke jhauNkoN meN jhoomta bargad
yeh keh raha hai "kaho aafreeN miri hi tarha”

ise bhi apne darooN ka kabhi to gyaan mile
yeh sho’la ho agar aayeena beeN miri hi tarha

bhaNvar meN Doob na jaao kaheeN gumaanoN ke
gaye jo tum soo-e-behr-e-yaqeeN, miri hi tarha

ise bhi shaam ne aaNchal meN apne DhaaNp liya
yeh din bhi dekho hua ahmareeN miri hi tarha

ufaq bhi raat ke aane ke KHauf se Yawar
paTaKH raha hai zameeN par jabeeN miri hi tarha

Read this Ghazal on Facebook

10 people like this.
    • Ali Iftikhar Jafri achee hay. kuch aur shairee bhee irsaal keejyay
      December 13, 2009 at 9:47am
    • یاور ماجد شکریہ علی صاحب، آپ سے آج ہی تعارف ہوا، بہت پسند آیا ٓآپ کا کلام، ابھی دن کو بیٹھ کر تفصیل سے آپ کے نوٹس پڑھوں گا،
      a pleasure to have you in my friends list, looking forward to good times.
      December 13, 2009 at 9:53am
    • Ahmad Safi اسے بھی شام نے آنچل میں اپنےڈھانپ لیا
      یہ دن بھی دیکھو ہوا احمریں، مری ہی طرح

      واہ واہ یاور۔۔۔ کیا خالص غزل کا شعر ہے۔ جب سے پڑھا ہے بار بار دہراتا ہوں اور عجیب عجیب منظر ہر بار نگاہون میں پھر جاتے ہیں۔
      جیو خوش رہو،۔۔

      December 13, 2009 at 10:14am
    • Zafar Khan ياور عمدہ غزل ہے
      اسے بھی اپنے دروں کا کبھي تو گیان ملے
      یہ شعلہ ہو اگر آئينہ بیں ميری ہی طرح
      واہ واہ بہت خوب
      December 13, 2009 at 10:15am
    • Irfan Sattar بھائی یاور آپ کی امیجری غضب کی ہے، اور آپ کی جدّت پسند طبیعت سے تخلیق ہونے والی زمینوں میں خوب پھول کھلاتی ہے۔ عمدہ غزل اور بہت امکانات سے بھرپور لہجہ۔ خوش رہیئے۔
      December 13, 2009 at 10:23am
    • اسے بھی شام نے آنچل میں اپنےڈھانپ لیا
      یہ دن بھی دیکھو ہوا احمریں، مری ہی طرح

      اُفق بھی رات کی آمد کے خوف سے یاور
      پٹخ رہا ہے زمیں پر جبیں، مری ہی طرح

      بہت خوب یاور اچھے لہجے کی لاجواب غزل ہے ۔۔۔۔۔ شام اور رات کا منظر جیسے نظروں کے سامنے کھچنے لگتا ہے ۔۔۔۔See More

      December 13, 2009 at 10:50am
    • Mansoor Nooruddin بہت اعلٰی
      December 13, 2009 at 11:13am
    • Khushbir Singh Shaad Subhanalaah wah wah wah Yawar bhai kya khoob hai
      December 13, 2009 at 11:29am
    • yaawar majid aap bila shubh khoobsoorat shayer hain,,jadeed likhnay ki saae krtay hain,jadeed likhtay hain,or us men az had kaamyaab rahatay hain,,jadeedyet ka daaira jahan wasee hay waha tang bhi boht hay,jadeediyet jis qadar fizaa khaiz h…ay usqadar ye sheriyet kush bhi hay,amooman jadeed sher or naai zameen naiy mazaameen kay istamaar sheriyet kay medaan men rah jatay hain,magar yawar maajid aap kay sheriyet ka wafoor is qadar hota hay jesay ghar ki baandi ho… naya likhtay hain taghazzul or jamaaliyaat ka sang ba sang khoob likhtay hain,hamesha parrh kr achcha laga,,shukriyaSee More
      December 13, 2009 at 11:33am
    • Qayyum Khosa بہت اعلٰی
      December 13, 2009 at 11:36am
    • احمد صفی بھائی، بہت شکریہ، آپ کی شاباشیں اور ڈانٹیں ہی ہیں جو ہمیشہ مجھے توانائی دیتی رہیں اور راستہ دکھاتی رہی ہیں، خوش رہیئے
      ظفر صاحب، نوازش آپ کی
      عرفان صاحب، امیجری لفظوں میں کہاں، آپ کے حسنِ نظر میں ہے، توصیفی الفاظ کے لئے بہت مشکور ہ…وں
      فرحان یار، بہت شکریہ
      گلناز بہن، آپ کا بھی بہت ممنون ہوں، آپ کی اپنی شاعری میں بھی قدرت کے مطالعے کا پہلو بہت نمایاں ہے
      منصور بھائی اور خوشبیر بھائی، آپ دونوں کا بھی بے حد شکریہ

      اور بھائی علی زبیر، یار آپ نے اتنی محبت کا اظہار کیا، کن الفاظ میں شکریہ ادا کروں، اگر میں لکھ رہا ہوں اور آپ کو پسند آ رہا ہے تو میری محنت کا انعام مجھے مل گیا، آپ خود فیس بک پر میرے چند بہت پسندیدہ شعراء میں سے ایک ہپں اور آپ کی رائے میرے لئے بہت محترم ہے، خوش رہیںSee More

      December 13, 2009 at 11:43am
    • ہوئی ہے زرد سی دیکھو زمیں، مری ہی طرح
      ذرا سی خشک ہے، بنجر نہیں، مری ہی طرح
      =========================
      بھنور میں ڈوب نہ جاؤ کہیں گمانوں کے
      گئے جو تم سوئے بحرِ یقیں مری ہی طرح
      …===========================

      اُفق بھی رات کی آمد کے خوف سے یاور
      پٹخ رہا ہے زمیں پر جبیں، مری ہی طرح

      Yawar bohat khobsurat ghazal kehnay per dhairon daad kabool farmaye…. Allah karay zor e kalam aur ziada… khush rehye…See More

      December 13, 2009 at 1:31pm
    • یاور ماجد شکریہ قیوم صاحب اور فہمیدہ بہن
      December 13, 2009 at 1:41pm
    • Erum Jahan Bohot AAla..
      ہوئی ہے زرد سی دیکھو زمیں، مری ہی طرح
      ذرا سی خشک ہے، بنجر نہیں، مری ہی طرح
      December 13, 2009 at 1:48pm
    • Yawar…nai zameenain chunnain may aur usay nibhamnay main jo kamal tumhain hasil hay main tumharay is kamal e fan ka mutarif hoon.ki achay achay shair nikalay hain.am shair to is zameen main haaath hi na dalay

      ufaq bhi raat ke aane ke KHauf… se Yawar
      paTaKH raha hai zameeN par jabeeN miri hi tarha
      kia khnay bohat hi khoobsooratSee More

      December 13, 2009 at 1:58pm
    • Faiz Alam Babar hamesha ki tara lajawab yawar bhaii bhot khoob bhot aala bhot umda bhot si daad
      December 13, 2009 at 2:43pm
    • یاور بھائی آپ نجانے اتنے دن تک کہاں تھے بہت کمی محسوس کی

      فق بھی رات کی آمد کے خوف سے یاور
      پٹخ رہا ہے زمیں پر جبیں، مری ہی طرح

      …بہت عمدہ غزل ہے بہت بہت مبارکبادSee More

      December 13, 2009 at 2:47pm
    • اسے بھی شام نے آنچل میں اپنےڈھانپ لیا
      یہ دن بھی دیکھو ہوا احمریں، مری ہی طرح

      کیا کہنے ہیں یاور ۔۔۔اچھی غزل ہے اور تازہ خوشبو کے ساتھ ۔۔

      …تاخیر کی معذرتSee More

      December 13, 2009 at 3:21pm
    • Annie Akhter ise bhi shaam ne aaNchal meN apne DhaaNp liya
      yeh din bhi dekho hua ahmareeN miri hi tarha
      buhat khoob Yawaar, khush raheay 🙂
      December 13, 2009 at 5:00pm
    • وصی حسن بھائی، ایک بار پھر آپ کا ممنون ہوں، غزل پسند کرنے کا اور اتنی تعریف کرنے کا بہت شکریہ، سچ تو یہ ہے کہ ابھی اور بہت سفر پڑا ہے، اور آپ جیسے سینیئر شعراء کا حوصلہ دلانا بہت بڑی نعمت ہے میرے لئے۔
      ارم جی، فیض بھائی، کاشف بھائی ، سعود …بھائی اور عینی آپا، آپ کا بے حد شکریہ ہمت افزائی کاSee More
      December 13, 2009 at 5:35pm
    • اسے بھی شام نے آنچل میں اپنےڈھانپ لیا
      یہ دن بھی دیکھو ہوا احمریں، مری ہی طرح

      اُفق بھی رات کی آمد کے خوف سے یاور
      پٹخ رہا ہے زمیں پر جبیں، مری ہی طرح

      Yawar khoobsurat Gazal hay. Bohot lutf aya,See More

      December 13, 2009 at 5:40pm
    • یاور ماجد شکریہ مجید صاحب
      December 13, 2009 at 6:31pm
    • ہوئی ہے زرد سی دیکھو زمیں ، مری ہی طرح
      ذرا سی خشک ہے ، بنجر نہیں ، مری ہی طرح
      بھنور میں ڈوب نہ جائو کہیں گمانوں کے
      گئے جو تم سُوئے بحر یقیں ، مری ہی طرح
      جناب یاور ماجد صاحب ۔۔۔ آپ کی غزل میں باقی اشعار بھی اچھے ہیں مگرمجھے درج بالا دو زیادہ …پسند آئے ۔ لاریب کہ غزل میں جدت ہےگو کہ قافیہ مشکل نہیں لیکن جس ردیف کے ساتھ آرہا ہے وہ نسبتا آسان نہیں۔ایک اچھی غزل شئیر کرنے پر شکریہ ۔

      کسی شاعر کے دو شعر یاد آ رہے ہیں ۔۔۔۔۔ پہلا شعر آپ کے مطلع کے نفس مضمون سے ملتا جلتا ہے۔۔۔
      زرخیز زمینیں کبھی بنجر نہیں ہوتییں
      دریا ہی بدل لیتے ہیں رستہ اُسے کہنا
      کچھ لوگ سفر کےلئے موزو ں نہیں ہوتے
      کچھ راستے کٹتے نہیں تنہا اُسے کہناSee More

      December 13, 2009 at 8:57pm
    • bhaNvar meN Doob na jaao kaheeN gumaanoN ke
      gaye jo tum soo-e-behr-e-yaqeeN, miri hi tarha

      ise bhi shaam ne aaNchal meN apne DhaaNp liya
      yeh din bhi dekho hua ahmareeN miri hi tarha

      Yawar bhai.. yahan tu wah wah kehna banta hai… 🙂

      I wanna hug you… Brilliant…!See More

      December 13, 2009 at 10:52pm
    • Nasir Ali اُفق بھی رات کی آمد کے خوف سے یاور
      پٹخ رہا ہے زمیں پر جبیں، مری ہی طرح

      کیا بات ہے یاور بھائی ۔ بہت مزہ دیا ہے غزل نے اور خاص طور پر درج بالا شعر ۔۔ آہا ۔۔آہا ۔۔ کیا بات ہے۔

      December 14, 2009 at 2:30am
    • یاور بھائی! کہاں غائب رہے اتنے دن! لیکن کیا خوب واپسی ہوئی ہے۔ لظف آ گیا۔ حسب_ معمول اور حسب_ توقع کتنی خوب صورت غزل کے ساتھ آئے ہیں آپ۔ شاعری اور تغزل کو برقرار رکھتے ہوئے جدید فکر کو موضوع بنانا آپ ہی کا حصہ ہے۔ جیتے رہیں۔
      اُفق بھی رات کی …آمد کے خوف سے یاور
      پٹخ رہا ہے زمیں پر جبیں، مری ہی طرح
      کیا خوب شعر ہے۔ جزاک اللہSee More
      December 14, 2009 at 3:23am
    • عاصم صاحب، کامران صاحب، ناصر صاحب اور امجد صاحب آپ سب کق فرداً فرداً شکریہ۔
      امجد بھائی، کیا کریں، تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے، اب اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ تو شاید نہ کروں لیکن غیر حاضری چلتی رہے گی، فیس بک بہت ٹائم کھا جاتی ہے اور پتہ بھ…ی نہیں چلتا اور ادھر زندگی کے دوسرے کام ہیں جو پیچھے چھوڑ کر آگے بھاگ جاتے ہیںSee More
      December 14, 2009 at 5:58am
    • Shoaib Afzaal yawar bhai ehbab ki bat baja hay khobsorat images aur mushkil magar naye nawaili zamin ka intakhab ap ki shaeri ka wasf hay…masrofiyat tu meray bhai rafeeqay dam hay yeh jo shaeri ka mamla hay tu tabah ka rukna aur rawani ka paish khaima hay …khuda ap ko wo tamam faragtain nasib karay ka ap aisay hi naye naye ashar say hamain nawaztay rahain dhero dher duayen aur dad.
      December 14, 2009 at 6:14am
    • Zahid Ahmed waah……..kamal hai Yawar jee. kiaa hii baat hai
      اُفق بھی رات کی آمد کے خوف سے یاور
      پٹخ رہا ہے زمیں پر جبیں، مری ہی طرح
      bohat c daad aordheroN duaa’eN
      December 14, 2009 at 7:54am
    • Tabish Sajjad beautiful
      December 14, 2009 at 8:03am
    • SubhanALLAH kya Achchi Ghazzal Hey..
      Yawar Bhai Aap Key Lieay Mahabattein,
      Salamati Ho..

      @@ Issey Bhee Shaam Ney Aanchall Mein Apney Dhaa’np Lieay..
      …Ye Din Bhee Deikho,Hua Aahmaree’n,Mri Hee Traah..

      @@ Uffaq Bhee Raat Kee Aamadd Key Khouf Sey Yawar..
      Pattakh Raha Hae Zamii’n Par Jabii’n, Mri Hee Traah..
      ALLAH karey Zour-e-QALLAM or Zyada..See More

      December 14, 2009 at 10:16am
    • Sub’han Allah…..Yawar,

      اسے بھی شام نے آنچل میں اپنےڈھانپ لیا
      یہ دن بھی دیکھو ہوا احمریں، مری ہی طرح

      …اُفق بھی رات کی آمد کے خوف سے یاور
      پٹخ رہا ہے زمیں پر جبیں، مری ہی طرح

      kia achey shair nikaaly hn, wah !!
      in 2non ash’ar mn TALAZMA barri khoobsur’ti sy tashkeel hua hy…Yaqin’an, "naya shair kehna” khaasa dushwar amal hy :
      KHOON-Y-DIL SAR’F KRNA PARR’TA HY….!!

      meri janib sy daad qubool fermaayiye !!See More

      December 14, 2009 at 9:30pm
    • Yawar Bahi. Bohat Achi ghazl hai .

      بھنور میں ڈوب نہ جاؤ کہیں گمانوں کے
      گئے جو تم سوئے بحرِ یقیں مری ہی طرح

      …is sher nay lout lia hai …

      Aap k liye bay-tahasha duaainSee More

      December 14, 2009 at 10:36pm
    • Jamshed Masroor Very nice Yawar
      December 15, 2009 at 3:43am
    • یاور ماجد شکریہ شعیب صاحب، زاہد صاحب، تابش بھائی، ذاکر صاحب، ضیا صاحب، کاشف اور جمشید صاحب۔
      آپ کی بات درست ہے ضیا بھائی، خونِ دل سے بھی ماورا چیزیں لٹانی پڑتی ہیں،
      December 15, 2009 at 5:52am
    • Zia Turk ہاں بھائی ۔۔۔۔۔۔ کچھ ایسا ہی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
      حافظ فرمود ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ع ۔۔۔۔۔۔
      کُجا دانند حالِ ما سُبک سارانِ ساحل ھا۔ ۔ ۔ ۔ ۔
      December 15, 2009 at 8:07am
    • یاور ماجد بھئی فارسی نہیں آتی اور بہت تشنگی رہتی ہے کہ کسی طرح حافظ کا اور غالب کا فارسی کلام بھی پڑھنے کا موقع ملے، اب عمر کے اس حصے تک پہنچ چکا ہوں جہاں نئی زبان سیکھنا مشکل لگتا ہے اور دوسرا زندگی کی مصروفیتیں بھی اس عیاشی کی اجازت نہیں دیتیں
      December 15, 2009 at 8:36am
    • Imran Jaffer Kia Kehnay… Yawar Bhai, achi ghazal hy.
      Salamat Rahein.
      December 15, 2009 at 10:19am
    • Masood Quazi ھنور میں ڈوب نہ جاؤ کہیں گمانوں کے
      گئے جو تم سوئے بحرِ یقیں مری ہی طرح

      بھائ یاور ماجد بہت اچھا کہہ رہے ھو ماشاللہ

      December 15, 2009 at 10:57pm
    • Minhas Hani sir bhoot aala… wohi sadgi, wohi latafat jo aap k kalam ka khasa hai…
      اُفق بھی رات کی آمد کے خوف سے یاور
      پٹخ رہا ہے زمیں پر جبیں، مری ہی طرح
      December 16, 2009 at 4:28am
    • یاور ماجد شکریہ قاضی صاحب اور منہاس صاحب، آپ لوگوں کی محبت ہے
      December 16, 2009 at 6:12am
    • ہوئی ہے زرد سی دیکھو زمیں، مری ہی طرح
      ذرا سی خشک ہے، بنجر نہیں، مری ہی طرح

      اُفق بھی رات کی آمد کے خوف سے یاور
      پٹخ رہا ہے زمیں پر جبیں، مری ہی طرح

      مبارک ہو یاور، کیا اچھے شعر ہیں۔ کاش یہ میرے ہوتے۔

      December 16, 2009 at 11:50am
    • Mohammad Naeem Yawar bohut achhee or sehar angaiz ghazal hai.
      Thanks tagging!
      December 16, 2009 at 2:58pm
    • یاور ماجد شکریہ اعجاز صاحب، بہت بڑا اعزاز ہے آپ کا تبصرہ میرے لئے، خدا آپ کا سایہ ہم پر سلامت رکھے
      شکریہ نعیم صاحب، محبت آپ کی
      December 16, 2009 at 3:07pm
    • نسیمِ صبح کے جھونکوں میں جھومتا برگد
      یہ کہہ رہا ہے کہو آفریں مری ہی طرح
      اسے بھی شام نے آنچل میں اپنےڈھانپ لیا
      یہ دن بھی دیکھو ہوا احمریں، مری ہی طرح
      اُفق بھی رات کی آمد کے خوف سے یاور
      …پٹخ رہا ہے زمیں پر جبیں، مری ہی طرح
      December 21, 2009 at 12:25pm
    • Gulnaz Kausar ذرا ان تینوں اشعار کو ایک ساتھ پڑھ کر دیکھیے وہی کیفیت جو تیسرے شعر میں ہے وہ باقی کے دو اشعار کا بھی مکمل احاطہ کرتی ہے ۔۔۔ فرق اگر ہے تو وہ ویسا ہی ہے جو ایک مدھم آنچ اور شعلے کا فرق ہوتا ہے ۔۔۔ بلکہ یوں کہیے کہ آہنگ ایک مدھم لے میں کروٹ لے کر اٹھتا ہے اور پھر ایک گونج کی شکل اختیار کر جاتا ہے ۔۔۔۔ اس طرح امیجری نہ صرف شکل بلکہ آہنگ میں بھی اپنی تکمیل کرتی نظر آتی ہے ۔۔۔۔
      December 21, 2009 at 12:25pm
    • گلناز جی آپ نے بہت اچھے کمنٹس دیئے ہیں۔ دلچسپ سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ہے کہ جن اشعار میں آپ کیفیت کا لطف اٹھا رہی ہیں، ممکن ہے کسی اور کو اُن میں کیفیت کی کمی نظر آرہی ہو۔ یہی وہ سبجیکٹیویٹی ہے جو شاعری کو شاعری بناتی ہے۔ سب انسان احساس …کی سطح پر ایک سے نہیں ہوتے۔ کچھ لوگ تعقل پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، کچھ احساس پر۔ یاور کی جتنی شاعری میں نے پڑھی ہے وہ احساس کی سطح پر کم اور ذہنی سطح پر زیادہ موثر ابلاغ کرتی ہے۔ اس کا مطلب یہ قطعاً نہیں کہ یہ شاعری کیفیت سے عاری ہے۔ اس کا صرف یہ مطلب ہے کہ اس کی کیفیت ہر شخص پر ایک جیسا اثر نہیں کرے گی۔ جو لوگ شعر کی بنت اور مفاہیم سے لطف اندوز ہوتے ہیں، وہ زیادہ حظ اٹھائیں گے۔ اگر یہ نہ ہو تو شاعری کی درجہ بندی اور معیارات بالکل ریاضی کی طرح ہوکر رہ جائیں۔See More
      December 21, 2009 at 2:01pm
    • بہت ممنون ہوں گلناز بہن اور عرفان بھائی آپ کی توجہ کا ، کسی شعر میں کیفیت کیا ہوتی ہے، میرا خیال ہے اگر آپ دو شاعروں سے الگ الگ پوچھیں تو شاید وہ اس کی تعریف بھی مختلف انداز میں ہی کریں گے، علی شاید آ کر بتائیں کہ کیفیت سے وہ کیا مراد ل…یتے ہیں، میرے نزدیک جب تک شاعر خود کسی حالت میں سے گزرا نہ ہو، وہ لاکھ جتن کر لے، لاکھ فن دکھا دے، اپنے شعر میں ایسا اثر نہیں لا سکتا جیسا کہ کوئی دوسرا جو خود ایسی حالت کا تجربہ اپنی ذات پر جھیل چکا ہو۔
      میں اپنا شمار ان لوگوں میں کرتا ہوں جن کو اگر کوئی آ کر کہے کہ بھئی فلاں موضوع پر ایک نظم لکھ دو، تو میرے ہاتھ بندھ جاتے ہیں اور میں نہیں لکھ سکتا، کوشش بھی کروں تو کچھ نہیں کر پاتا۔ آج تک جو کچھ لکھا ہے وہ ذاتی تجربوں، زندگی کے حادثات یا اپنی محرومیوں یا اپنی کامیابیوں کے ردِّ عمل کے طور پر ہی لکھا ہے، اب اس میں کوئی کامیابی ہوئی یا نہیں یا ہو پائے گی یا نہیں، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔
      آپ تمام احباب کا ایک بار پھر ممنون ہوں کہ آپ سب نے اتنی توجہ دی، یہ سب آپ کی محبتیں ہیں اور میری خوش نصیبیاں۔See More
      December 21, 2009 at 3:30pm
    • دیر سے حاضری کیلیے معذرت خواہ ہوں برادرم۔

      خوبصورت غزل ہے آپ کی، اچھے اشعار ہیں۔

      نسیمِ صبح کے جھونکوں میں جھومتا برگد
      …یہ کہہ رہا ہے کہو آفریں مری ہی طرح

      کیا محاکات ہیں اس شعر میں، کیا کیا مناظر اور ان سے جڑی یادیں آنکھوں کے سامنے آ گئیں اس شعر سے، لاجواب۔

      اسے بھی شام نے آنچل میں اپنےڈھانپ لیا
      یہ دن بھی دیکھو ہوا احمریں، مری ہی طرح

      اُفق بھی رات کی آمد کے خوف سے یاور
      پٹخ رہا ہے زمیں پر جبیں، مری ہی طرح

      اور یہ دنوں اشعار بھی بہت خوبصورت ہیں، واہ واہ واہ۔See More

      December 25, 2009 at 10:49am
    • یاور ماجد شکریہ وارث صاحب، آپ کا حسنِ نظر ہے
      December 25, 2009 at 11:30am
    • Faizan Abrar واہ!!! یاور بھائی کیا عمدہ غزل کہی ہے۔۔ سبھی اشعار لطف دے رہے ہیں۔۔۔ بہت سی داد میری جانب سے بھی قبول کریں۔۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو شاد و آباد رکھے۔۔۔
      January 13 at 11:17am
    • Afzaal Naveed Bohot aala Yawar, Khush raho.
      October 7 at 8:02am
  • جواب دیں

    Fill in your details below or click an icon to log in:

    WordPress.com Logo

    آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

    Google photo

    آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

    Twitter picture

    آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

    Facebook photo

    آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

    Connecting to %s