ٹوٹی ہوئی تھی چونچ تو تھے پر لہو لہو
پنجرے میں اک اسیر کا تھا سر لہو لہو
درپن ہی میرے آگے نہیں ٹوٹتے رہے
ہوتا رہا ہوں میں بھی برابر لہو لہو
پہلے خزاں کے وار نے گھائل کیا مجھے
پھر آئی مجھ کو دیکھنے صرصر لہو لہو
کیا احمریں سی شام تھی اپنے وداع کی
لگنے لگے تھے سارے ہی منظر لہو لہو
شب بھر جو تیرگی سے لڑا تھا سرِ فلک
آیا افق پہ لوٹ کے ہو کر لہو لہو
دیکھو کنارِ شام شفق کی یہ سرخیاں
ہونے لگا ہے جن سے سمندر لہو لہو
آ آ کے لوٹتی رہی اک یاد رات بھر
چپکی ہوئی ہیں دستکیں در پر لہو لہو
یاور ماجد
TooTi huyi thi choNch to thay par lahoo lahoo
pinjre meiN ik aseer ka tha sar lahoo lahoo
darpan hi mere aage naheeN TooTte rahay
hota raha hooN maiN bhi baraabar lahoo lahoo
pehle KHizaaN ke waar ne ghaayal mujhe kiya
phir aayi mujh ko dekhne sar sar lahoo lahoo
kya ahmereeN si shaam thi apne vidaa ki
lagne lage the saare hi manzar lahoo lahoo
shab bhar jo teergi se laRaa tha sar-e-falak
aaya ufaq pe lauT ke ho kar lahoo lahoo
dekho kinaar-e-shaam shafaq ki ye surKHiyaaN
hone laga hai jin se samandar lahoo lahoo
aa aa ke lauTti rahi ik yaad raat bhar
chipki huyi haiN dastakeiN dar par lahoo lahoo
Yawar Maajed
Visit detailed note on Facebook
- 10 people like this.
-
-
Zafar Khan دیکھو کنارِ شام شفق کی یہ سرخیاں
ہونے لگا ہے جن سے سمندر لہو لہو
بہت خوب یاور۔ عمدہ اشعار ہیں۔ آپکےلئے بہت داد و تحسین۔ -
Masood Quazi قافیہ کو موزوں طریقہ سے ردیف کے پہلو میں سجایا ھے
اشعار خوب ھیں -
Irfan Sattar یاور بھائی ایسی غزل کی اشد ضرورت تھی اس وقت۔ مزا آیا۔ ایسی ردیف کا نبھانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ذرا سا بہکے اور ٹھوس قسم کا مضمون بندھا، یعنی امیج غارت ہوا۔ آپ نے تمام اشعار بہت اچھے کہے ہیں۔ مطلع نسبتاً کمزور ہے، مگر ایسی ردیف کے ساتھ مطلع اچھا تو بس ہو…See More
-
یاور ماجد کیوں بھئی اس وقت ایسی غزل کی کیا ضرورت آن پڑی تھی؟
-
Irfan Sattar آپ کو اس سے کیا؟ ہماری ضرورت، ہم جانیں۔
:))) -
Jarrar Jaffari یاور
غزل بہت پسند آئی، ‘صرصر‘ اور پھر وہ بھی ‘ لہو لہو‘ کیا سماں باندھا ہے آپ نے:
پہلے خزاں کے وار نے گھائل کیا مجھے…See More -
Majeed Akhtar بہت اچھی غزل ہے یاور ۔ زبان و بیان پرمکمل عبور ۔ عمدہ مضامین اور چست بندش ۔ بہت ساری داد اور دعائیں ۔
-
یاور ماجد عاصم بھائی، عرفان، جرار مسعود صاحب اور مجید صاحب۔۔ توصیفی الفاظ کے لئے بہت ممنون ہوں
-
Usman Qazi بہت کٹھن ردیف نبھائ ہے آپ نے. دوسرے شعر میں "آگے” کی "ے” کو ذرا پھر سے دیکھ لیجئے گا.
-
یاور ماجد شکریہ عثمان ، لیکن اگر آپ کا فارمولا لگایا جائے تو آگے کا ے تو کسی شعر میں بھی گرانا جائز نہیں ٹھہرے گا۔ اور پھر یہاں تو ے گراتے ہوئے بھی مصرعے کے معنی بدل نہیں رہے۔۔
مجھے شاید آپ کا تبصرہ سمجھ نہیں آیا۔ -
Ahmad Safi یاور بہت خوب۔۔۔
تم نے پوسٹ اب کی ہے مگر اس غزل کا اثر کئی دن سے ہے مجھ پر۔۔۔
اس وقت اتنا تبصرہ بہت جانو۔۔۔۔
ہاں ایک اور بات۔۔۔۔ غزل کے سراپے کو جیسا رکھنے کا شکریہ ورنہ آجکل تو مثنوی نما غزلیں پوسٹ ہوتی ہیں ۔ ۔ ۔ -
یاور ماجد احمد بھائی اور فیض بھائی۔۔ آپ کی محبتوں کا قرض اتارنا میرے لئے مشکل کام ہے۔ سدا جیئیں
-
Zakir Hussain Ziai کیا احمریں سی شام تھی اپنے وداع کی
لگنے لگے تھے سارے ہی منظر لہو لہو
شب بھر جو تیرگی سے لڑا تھا سرِ فلک
آیا افق پہ لوٹ کے ہو کر لہو لہو…See More -
قیصر مسعود کیا احمریں سی شام تھی اپنے وداع کی
لگنے لگے تھے سارے ہی منظر لہو لہو
(wah wah..kia acha kaha hai…boht khoobsuat ghazal) -
یاور ماجد شکریہ محترم دوستو، آپ کی حوصلہ افزائی میرے لئے بہت معنی رکھتی ہے
-
Jarrar Jaffari Yawar,
Perhaps you did not realize that in Roman version of the ghazal you have some lines different.
When you get a chance please fix it :-))))…See More -
Abdul Qayyum Khosa عمدہ _ داد اور دعائیں
-
یاور ماجد Thanks qayyum sahib, and yes jarrar, thanks for notifying, I will fix it.
-
Qudsia Nadeem Lali پہلے خزاں کے وار نے گھائل کیا مجھے
پھر آئی مجھ کو دیکھنے صرصر لہو لہو
آ آ کے لوٹتی رہی اک یاد رات بھر
چپکی ہوئی ہیں دستکیں در پر لہو لہو
khubsurat ghazal per bohat sari daad qabool kijiaye… -
Hasan Abbas Raza Bohat achhi ghazal hey Yawar, khush raho
-
Basheer Ahmed Khan Azeemi پہلے خزاں کے وار نے گھائل کیا مجھے
پھر آئی مجھ کو دیکھنے صرصر لہو لہو
کیا احمریں سی شام تھی اپنے وداع کی
لگنے لگے تھے سارے ہی منظر لہو لہو
شب بھر جو تیرگی سے لڑا تھا سرِ فلک…See More -
Noor Ali Noor ACHEH GHAZAL HAI BHAI…..
BUS MATLY K PEHLAY MISRAY KA WAZN MAYRI NAQIS SAMJH MAY NAHE AASAKA…. -
Saud Usmani یاور ۔۔ آپ کی چیلینج پسند طبیعت نے مشکل زمین میں ایک اچھی غزل تخلیق کی ہے ۔۔۔
مطلع کی دوستون نے پہلے ہی نشاندہی کردی ہے ۔میں ان سے متفق ہوں
کیا احمریں سی شام تھی اپنے وداع کی…See More -
Imran Jaffer Yawar Bhai, takheer ki maazrat,
Ghazal Bohat Umda Hy Kai Shandaar Ashaar Nikalay Hein Aap Ny.
Mujhay Khasoosan Yea Ash’aar Bohat Pasand Aay.
شب بھر جو تیرگی سے لڑا تھا سرِ فلک
…آیا افق پہ لوٹ کے ہو کر لہو لہو…See More -
یاور ماجد بہت شکریہ عمران۔ مجھے خود زیادہ اچھا لگتا اگر درپن کی بجائے آئینے کا لفظ استعمال ہوتا، آپ اور میں دونوں یقیناً ایک ہی ادبی فکری سانچے میں ڈھلے ہوئے ہیں۔
-
Rasheed Nadeem دیکھو کنارِ شام شفق کی یہ سرخیاں
ہونے لگا ہے جن سے سمندر لہو لہو
یاور بھائی بہت خوب شعری تصاویر کھینچی ہیں آپ نے اور ردیف کو خوب نبھایا ھے. مجھے شریک کرنے کا شکریہ -
Gulnaz Kausar دیکھو کنار شام شفق کی یہ سرخیاں
بہت جاندار ردیف کا انتخاب کیا ہے اور عمدہ اشعار نکالے ہیں۔۔۔۔۔۔ ہونے لگا ہے جن سے سمندر لہو لہو۔۔۔۔۔۔۔ واہ یہ شعر ایک خوبصورت کیفیت سمیٹے ہوئے ہے اپنے اندر۔۔۔۔ -
یاور ماجد بہت ممنون ہوں محترمہ گلناز اور جناب رشید ندیم۔ غزل کی پسندیدگی پر بہت شکریہ
-
Wasi Hasan kia ahmareen si sham thi apnay wida ki……kia achi tarha ap nay aik mushkil zameen ko nibaya hay
-
Safdar Hamadani آ آ کے لوٹتی رہی اک یاد رات بھر
چپکی ہوئی ہیں دستکیں در پر لہو لہو
ساری حیات پر بھاری ہے یہ شعر۔سچ کہتا ہوں -
یاور ماجد شکریہ محترم صفدر صاحب
-
Khalid Malik Sahil کیا احمریں سی شام تھی اپنے وداع کی
لگنے لگے تھے سارے ہی منظر لہو لہو
آجکل اگر غزل میں ایک بھی شعر ہو جائے تو غنیمت، اور آپ نے تو نسبتا“ مشکل ردیف کو بہت اچھا نبھایا ہے، بہت داد اور مبارکباد -
یاور ماجد شکریہ خالد صاحب
-
Asad Zia Hassan چوتھا اور ساتواں دونوں اشعار عمدہ ہیں ۔۔۔۔۔۔ مشکل ردیف تھی جسے آپ نے بڑی خوبی سے نبھا لیا۔ واہ واہ
-
یاور ماجد شکریہ اسد
-
یاور ماجد شکریہ بھائی اشہر ھاشمی۔۔ آپ جتنے پیارے شاعر ہیں اتنے ہی پیارے انسان بھی۔
-
Nadir Das یاور بھائی سر تا پا جمال ہی جمال ہے یہ غزل مگر مطلع کیا کہیے داد کے لیے میرے الفاظ کم پر جائیں گے، لاجواب ہے لاجواب ، آپکا کا انداز تحریر بہت مختلف ہے
-
Naina Adil takheer sy hazri ki mazrat…….ghazal kae baar parhi or ltf uthaya…..sarahny wali en pur khalos aawazo’n mae meri aawaz ko bhi shamil samjhen…..or dheron dad qabol frmaye.
-
یاور ماجد بہت ممنون ہوں نادر داس اور نینا عادل جی
-
Abdul Aziz Khan Bohat khoob Yaawar Father aur bahir ki fiza ne tum per apna khoob rung chora hai
-
Reena Grover chipki hueeN haiN dastakeiN dar par lahoo lahoo…bahut khoob yawar saheb!
-
Muhammad Tauqir Reza Dekho kinaar e sham wah wah
-
واھ کیا کہنے جناب بہت عمدہ ماشاءاللہ سدا سلامت رہیں