-
بہت خوب یاور۔
تبسمِ گُل بھی دل کا غنچہ نہ کھول پایا
تو اور کتنا حسین منظر، بہار باندھے؟
…جنم جنم سے میں اس جنوں کی تلاش میں ہوں
جو ہوش نظروں کا توڑ دے جو، خمار باندھے
بہت عمدہ۔آپکے لئے بہت سی داد۔See More
-
Erum Jahan جنم جنم سے میں اس جنوں کی تلاش میں ہوں
جو ہوش نظروں کا توڑ دے جو، خمار باندھے
Bohot Aala Janaab….!!
-
Wasi Hasan kia baat hay yawar….kai acha matla hay..falak pay jay namaz…kia acha khial hay..wah wah
-
زبردست غزل. پہلے شعر نے ہی متوجہ کر لیا
میں رختِ دل میں وجود کے سب فشار باندھے
چلا ہوں پاؤں میں پھر پرانے غبار باندھے
…کیا کہنے ..میں ناقد تو نہیں ہوں قاری ہوں پر مجھے اس غزل کے خاصکر یہ ٣ اشعار بہت اچھے لگے ہیں
جنون دل کا، نہ جستجو ہے نظر کی باقی
یہ بار سر سے ہیں میں نے کب کے اتار باندھے
تبسمِ گُل بھی دل کا غنچہ نہ کھول پایا
تو اور کتنا حسین منظر، بہار باندھے؟See More
-
Nayyar Qureshi bohat khoob dear yawar! Allah kare zor e qalam aur ziyadah.
-
یاور ماجد بہت شکریہ ظفر صاحب، ارم جی، رابعہ جی، وصی صاحب اور نیّر بھائی۔۔
رابعہ۔۔ کسی شعر کو پسند کرنے کے لئے نقاد ہونے کی شرط کب سے لگ گئی؟
🙂
-
Azhar Nawaz Nahin say haan say yeh aik taluq naan toot paya…..
MashAllah kya line hay Yawar Bhai…
-
yaawer bro! yahan fb per aik ‘tend’ hai k log apny ahbab(buddies) ki ghazlon ki tareef kerte hain …jo serious kisam k naqad( Neutral) hain vo kam hain …jin ka hona buhat zarori hai…un ki waja se poetry polished hoti hai(mere khayal ma…in) or ager kisi ki achi ghazal nazam ya naser ho tu zarori nai vo buddy list main ho tu us ki taref ki jae.. acha kalam khud apni na sirf jagah banata hai balky zehan main atak bhi jata hai.
main aik adna se qari hoon …mujhey shairi k bary samajh bojh nai hai.. lakin jo chez achi lagti hai ….taref ker daiti hoon(buri laggy tab bhi :D)
ہیں عہد خود سے ہزار توڑے، ہزار باندھے
See More
-
Qaisar Masood wah yawer bhai..,,BANDHAY,, ko kia umdgi say bandha hai….boht umda ghazal kahi hai ap nay..
تبسمِ گُل بھی دل کا غنچہ نہ کھول پایا
تو اور کتنا حسین منظر، بہار باندھے؟
..yeh shehr khas taor par boht pasnd aya…khush raho meray bhai
-
نہیں سے ہاں سے یہ اک تعلق نہ ٹوٹ پایا
ہیں عہد خود سے ہزار توڑے، ہزار باندھے
تبسمِ گُل بھی دل کا غنچہ نہ کھول پایا
تو اور کتنا حسین منظر، بہار باندھے؟
…
جنم جنم سے میں اس جنوں کی تلاش میں ہوں
جو ہوش نظروں کا توڑ دے جو، خمار باندھے
سبحان اللہ يور بھائ بہت کمیل کے اشعار ہيں، بہت پسند آۓ،خوس رہيۓSee More
-
یاور ماجد اظہر۔ آپ اسی دنیا میں پائے جاتے ہیں؟ آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ غزل پسند کرنے کا شکریہ۔
قیصر اور ذاکر بھائی۔۔ حوصلہ افزائی پر بہت ممنون ہوں
-
-
یاور ماجد Nayyar Bhai, it was typed in Microsoft Word with jameel noori nastaleeq and then captured using ALT+PRT SCRN button
-
-
جو ہوش نظروں کا توڑ دے جو، خمار باندھے
kya baat hai Yawar bhai subhanaalah buhat khobsorat ghazal hai
-
Faiz Alam Babar kia bat hy yawar bhai hamesha ki tara lajwab kalam bhot si daad qabool keejiye
-
Yawar,
Ghazal bohat achii hay Maktay ka koi jawab nahien:
جنم جنم سے میں اس جنوں کی تلاش میں ہوں
…جو ہوش نظروں کا توڑ دے جو، خمار باندھےSee More
-
Ahmad Mubarak فلک پہ جائے نماز افق کی بچھا کے دیکھو
نکل پڑے ہیں پرند سارے قطار باندھے
Kia kehnay
-
Qudsia Nadeem Laly میں رختِ دل میں وجود کے سب فشار باندھے
چلا ہوں پاؤں میں پھر پرانے غبار باندھے
bohat umda ghazal kahi hay yawer,bohat si daad hazir hay
salamat rahain …
-
میں رختِ دل میں وجود کے سب فشار باندھے
چلا ہوں پاؤں میں پھر پرانے غبار باندھے
کیا شاندار مطلع کہا ہے یاور۔ زندہ باد ۔
…نہیں سے ہاں سے یہ اک تعلق نہ ٹوٹ پایا
ہیں عہد خود سے ہزار توڑے، ہزار باندھے
سبحان اللہ۔
دھنک بہاروں کی گلستاں میں جو آ نہ پائی
تو ابر کرنوں پہ پل پڑے ہیں، حصار باندھے
کیا بات ہے۔ اس شعر میں آپ کے فن سے ساتھ ساتھ سائنسی شعور بھی پوری طرح کارفرما ہے۔ کیا کہنے۔
فلک پہ جائے نماز افق کی بچھا کے دیکھو
نکل پڑے ہیں پرند سارے قطار باندھے
واہ واہ۔ کیا منظر کشی کی ہے۔ جواب نہیں۔
جنون دل کا، نہ جستجو ہے نظر کی باقی
یہ بار سر سے ہیں میں نے کب کے اتار باندھے
اتار باندھے کا جواب نہیں۔ پہلی بار یوں لگتا ہے کہ اتار باندھے؟ کیا مطلب؟ پھر دوسری جہت کھلتی ہے تو آپ کی چابکدستی پر دل سے بے اختیار واہ واہ نکلتی ہے۔ سبحان اللہ۔
تبسمِ گُل بھی دل کا غنچہ نہ کھول پایا
تو اور کتنا حسین منظر، بہار باندھے؟
پہلے مصرعے میں معمولی سی ترمیم ہوجائے تو کیا ہی بات ہو۔ خیال بہترین ہے، اور بقیہ بندش بھی بہت عمدہ ہے۔
جنم جنم سے میں اس جنوں کی تلاش میں ہوں
جو ہوش نظروں کا توڑ دے جو، خمار باندھے
کیا بات ہے۔ اس بحر اور اس زمین سے بھرپور کام لیا ہے آپ نے۔ میرے نزدیک یہ آپ کی بہترین غزلوں میں سے ایک ہے۔ بہت سی داد آپ کے لیے۔
خوش رہیئے۔See More
-
یاور تاخیر کی معزرت ۔۔ مشکل ردیف چنی ہے آپ نے اور پوری توانائی کے ساتھ اسے نبھایا ہے۔۔۔ میں نےآپ کی غزلوں میں محسوس کیا ہے کہ آپ مشکل زمین اور نادر مضامین کا انتخاب کرتے اور انہیں ایک چیلنج کی طرح قبول کرتے ہیں ۔۔ یہ دونوں باتیں اس با…ت کی دلیل ہیں میرے نزدیک کہ ذخیرٔہ الفاظ اور شعری تلازمات پر آپ کی گہری نظر ہے اور آپ جستجو کے مراحل سے ذہنی طور پر گزرتے رہتے ہیں۔۔ آپ کے شعری سفر کو جتنا میں نے دیکھا ہے اس میں جدت طبع بہت آشکار ہے اور اچھوتا پن بھی بہت نمایاں ہے
موجودہ غزل میں خاص طور پر یہ شعر بہت پسند آئے
میں رختِ دل میں وجود کے سب فشار باندھے
چلا ہوں پاؤں میں پھر پرانے غبار باندھے
نہیں سے ہاں سے یہ اک تعلق نہ ٹوٹ پایا
ہیں عہد خود سے ہزار توڑے، ہزار باندھے
تبسمِ گُل بھی دل کا غنچہ نہ کھول پایا
تو اور کتنا حسین منظر، بہار باندھے؟
جنم جنم سے میں اس جنوں کی تلاش میں ہوں
جو ہوش نظروں کا توڑ دے جو، خمار باندھےSee More
-
Qayyum Khosa Bahut Shukriya Yawar Sahib. Bahut Umda Aur Shandar Ghazal Hae. Khush Rahain.
-
عرفان بھائی اور سعود بھائی۔۔ میں اتنی تعریف کے قابل کہاں ہوں، آپ لوگوں کا بڑا پن ہے، بہت ممنون ہوں۔ عرفان، آپ کی تجویز سر آنکھوں پر، میں اس مصرعے کو ضرور دوبارہ دیکھوں گا۔
قدسیہ جی، محترم احمد مبارک، جرار بھائی، فیض بھائی اور کاشف بھائی،… داد کا بہت شکریہ
See More
-
Shoaib Afzaal یاور بھائی نئ ردیف،نئ ترکیبات اور نئے الفاظ شاعری میں خود بخود در آتے ھیں جب شاعر اپنے باطن کی صدا سن سکتا ھو یہ غزل لے لیجئے کوئی ایک شعر کوئی ایک مضمون یا خیال پرانا نہیں یہ تازہ کاری ھے جس کی آج ھمارے ادب کو ضرورت ھے آپ کے لیے بہت سی داد اور خلوص سلامت رھیے۔
-
Masood Quazi تبسمِ گُل بھی دل کا غنچہ نہ کھول پایا
تو اور کتنا حسین منظر، بہار باندھے؟
Beutiful , Mashallah…Purana Mazmoon, Nai waza say chamka diya eis shair main , Bohat Khoob
-
Tasmin Ahmad واہ واہ واہ ! پوری غزل بہت پسند آئی۔ "اتار باندھے” نے سوچنے پر مجبور کر دیا-
-
یاور ماجد بہت شکریہ قیوم صاحب، شعیب بھائی اور تثمین بھائی۔۔
-
Usman Qazi یاور صاحب، کمال کی غزل ہے. ماشاللہ، اللہ اور ترقی دے. ایک جملہ سخن گسترانہ عرض کرتا ہوں، میری راے میں لفظ پاؤں دراصل "پانو” کی تخریب ہے، اور اس سے وزن ذرا متاثر ہو رہا ہے. اگر "پیروں” کر دیں تو یہ خفیف سی اڑچن بھی دور ہو جاے. تثمینصاحب کا مشاہدہ بھی محل نظر ہے.
-
Waisay tu sab hi ashaar kamaal hain…
I loved this one…
فلک پہ جائے نماز افق کی بچھا کے دیکھو
…نکل پڑے ہیں پرند سارے قطار باندھے
thanks for sharing…See More
-
واہ واہ بہت اچھے
========================
نہیں سے ہاں سے یہ اک تعلق نہ ٹوٹ پایا
ہیں عہد خود سے ہزار توڑے، ہزار باندھے
========================
…تبسمِ گُل بھی دل کا غنچہ نہ کھول پایا
تو اور کتنا حسین منظر، بہار باندھے؟
========================
جنم جنم سے میں اس جنوں کی تلاش میں ہوں
جو ہوش نظروں کا توڑ دے جو، خمار باندھے
========================
See More
-
Amjad Shehzad یاور بھائی! تاخیر کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ غزل جتنی خوب صورت اور مرصّع ہے اتنی ہی خوب صورت باتیں احباب بالخصوص عرفان ستار بھائی، سعود عثمانی بھائی اور شعیب بھائی کر چکے ہیں۔ یاور بھائی! میں نے آج تک آپ کی جتنی بھی غزلیں پڑھی ہیں ان میں یہ عنصر واقعی غالب ہے کہ آپ اچھوتی زمین کا انتخاب کر کے اسے نہایت کوبی سے نبھاتے ہیں اور پھر کیا کیا خوب اشعار نکالتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ آپ ہمیشہ خوش رہیں۔
-
عثمان صاحب، غزل کی پسندیدگی پر ممنون ہوں ۔ لفظ پاؤں کی تاریخ آپ نے بالکل درست بیان کی لیکن یہ بات درست نہیں کہ پاؤں کو سہ حرفی سے ہٹ کر استعمال کرنے سے وزن گر جاتا ہے۔ اس کو کلاسیکل اور جدید شاعری دونوں ہی میں دونوں طرح استعمال کیا گیا ہے۔… گو زیادہ تر کلاسیکل ادب میں پاؤں سہ حرفی ہی نظر آتا ہے لیکن میر تک کے ہاں ایسی مثالیں مل جاتی ہیں جہاں شعرا نے اس لفظ کو چہار حرفی استعمال کیا۔۔
شاید کہ سربلندی ہووے نصیب تیرے
جوں گردِ راہ سب کے پاؤں سے تُو لگا رہ
میر تقی میر
اور جدید شعراء کے ہاں تو اور بھی زیادہ۔۔۔
ہمیں اگلا سفر شاید کہ لا محدود کر دے گا
وہاں تک اک نہ اک زنجیر کو پاؤں میں رہنا ہے
آفتاب اقبال شمیم
تھکن سے چور ہیں پاؤں کہاں کہاں بھٹکیں
ہر ایک گام نیا حسن رہ گزار سہی
شکیب جلالی
بے وقار آزادی، ہم غریب ملکوں کی
تاج سر پہ رکھا ہے، بیڑیاں ہیں پاؤں میں
احمد ندیم قاسمیSee More
-
یاور ماجد شکریہ کامران اور افضال پسندیدگی پر بہت ممنون ہوں، امجد صاحب، محترم بہت ممنون ہوں، آپ ان دنوں بہت کم نظر آتے ہیں
-
بہت خوب یاور بھائی عمدہ غزل کہی
تبسمِ گُل بھی دل کا غنچہ نہ کھول پایا
تو اور کتنا حسین منظر، بہار باندھے؟
…خوبصورت شعر ہےSee More
-
Gulnaz Kausar میں رخت دل میں وجود کے سب فشار باندھے
بہت خوب یاور۔۔۔۔ آپ کا منفرد لہجہ ہمیشہ کی طرح نمایاں ہے ۔۔۔۔ مشکل ردیف کو کیا خوب نبھایا ہے۔۔۔۔ بہت بہت سی داد۔۔۔۔۔
-
نہیں سے ہاں سے یہ اک تعلق نہ ٹوٹ پایا
ہیں عہد خود سے ہزار توڑے، ہزار باندھے
جنم جنم سے میں اس جنوں کی تلاش میں ہوں
جو ہوش نظروں کا توڑ دے جو، خمار باندھے
…
Umda Ghazal Share karny per aap ka Mashkoor hn……See More
-
-
Ahmad Safi واہ یاور واہ۔۔۔۔ تم تو کمال پر کمال کیئے جاتے ہو۔ اتنا کچھ اس غزل پر لکھا جا چکا ہے کہ مجھ جیسا دیر آید اب صرف آمنا و صدقنا کہہ کر دعا ہی دے سکتا ہے۔ جیو۔
-
تبسمِ گُل بھی دل کا غنچہ نہ کھول پایا
تو اور کتنا حسین منظر، بہار باندھے؟
جنم جنم سے میں اس جنوں کی تلاش میں ہوں
جو ہوش نظروں کا توڑ دے جو، خمار باندھے
…Bohot khoob Yawar. Jee khush ho gaya. sari ghazal pasand aai. Khush rahiye janab.See More
-
(Yawer Bhai Taakheer Ki Maazrat K Sath)
Kia Kehnay Janab, "Baandhay” Ki Radeef Mein Achay Khayal Bandhay Hein Aap Ny, Khasosan 4rt Shaer Mein Radeef Nay Bohat Lutf Diya, Aur Matla Tou Hay He Khasay Ki Cheez.
Shareek Kernay Ka Shukeriya.
Sala…mat Rahein.
See More
-
نکل پڑے ہیں پرند سارے قطار باندھے
واہ بھائی یاور کیا خوبصورت اور نیا شعر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مزہ آگیا
-
نکل پڑے ہیں پرند سارے قطار باندھے
sare ash_aar pasand aaey , magar khaas tour pe ye shair bahot bhala laga , mubarakbaad qabool farmaein
-
waah … bohot umda
فلک پہ جائے نماز افق کی بچھا کے دیکھو
نکل پڑے ہیں پرند سارے قطار باندھے
…جنم جنم سے میں اس جنوں کی تلاش میں ہوں
جو ہوش نظروں کا توڑ دے جو، خمار باندھےSee More
-
جو ہوش نظروں کا توڑ دے جو، خمار باندھے
Fabulous…….
-
یاور ماجد بہت شکریہ احباب۔۔ حوصلہ افزائی پر ممنون ہوں