راستے جب گلابوں سے ڈھک جائیں گے

Posted: 2010/12/11 by admin in اردو شاعری, غزل

راستے جب گلابوں سے ڈھک جائیں گے
ہم تمہیں ڈھونڈنے دور تک جائیں گے

پیش رو نسل کی دلبری کے لئے
زرد پتّے شجر سے سرک جائیں گے

ہم ہیں راہِ گُماں کے سفر پر رواں
راستہ مل گیا تو بھٹک جائیں گے

تم دلاسوں کے پتھر نہیں پھینکنا
درد کے دائرے دور تک جائیں گے

 

یاور ماجد

تبصرے
  1. Ahmad Safi نے کہا:

    تم دلاسوں کے پتھر نہیں پھینکنا
    درد کے دائرے دور تک جائیں گے

    بے حد خوبصورت۔۔۔۔ تمہاری ذات سے متصل دائروں کا دائرۂ کار پھیلتا جا رہا ہے۔۔۔۔
    جیو۔

    احمد

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s